ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب:قطیف میں حملہ آور پاکستانی مقیم نکلا

سعودی عرب:قطیف میں حملہ آور پاکستانی مقیم نکلا

Thu, 25 Aug 2016 15:02:48    S.O. News Service

ریاض،25؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قطیف میں مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والا خودکش بم بار مملکت میں مقیم پاکستانی تھا اور سکیورٹی فورسز نے دھماکا کرنے سے قبل ہی اس پر قابو پا لیا تھا۔وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے منگل کے روز ایک دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی میں قطیف کے ایک گاؤں ام حمام کی مسجد مصطفی میں مغرب کی نماز کے وقت نمازیوں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہل کاروں کو مسجد کے نزدیک ایک شخص کی حرکات وسکنات مشکوک نظر آئیں جس پر انہوں نے مذکورہ شخص کو روک کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ اسی دوران اس شخص نے اپنی کمر پر موجود کھیلوں کے بیگ کے اندر رکھے ہوئے دھماکا خیز آلے کو استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فوری طور پر اس کو فائرنگ کا نشانہ بنا خودکش بم بار پر قابو پا لیا گیا۔ بیگ کی تلاشی پر اس کے اندر سے 4 کلو وزنی دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ حملہ آور ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ہی دم توڑ گیا۔ اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت بطور پاکستانی مقیم کے ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔


Share: